You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
خدا وند جہاں جب خود ہےپیارا تیری صورت کا
تو عالم کیوں نہ ہو بندہ ترے حسن و ملاحت کا
شرف حاصل ہوا سرکار تم سے جس کو بیعت کا
اسے مژدہ ملا حق سے دخول قصر جنت کا
جو خالی ہاتھ آتے ہیں مرادیں لیکے جاتے ہیں
تمہارے درپہ ایک میلہ لگا ہےاہلِ حاجت کا
جو ہاتھ آٹھا ہوا ہے ساری خلقت کا تری جانب
بتاتا ہے کہ تو قاسم ہے رب کی جملہ نعمت کا
زمیں سے عرش تک گونجے دو عالم پڑ گئی ہلچل
بجا کعبہ میں نقارہ جو سلطان رسالت کا
کہیں صحرا میں موج آئی کہیں دریا میں گرد اٹھی
کہیں بت ہوگئے اوندھے عجب عالم تھا شوکت کا
بتوں کو پوجنے والے بنے دم میں خدا والے
زبانِ پاک سے جس دم سنا دعویٰ نبوت کا
خدا کے نام کو پھیلا دیا سارے زمانہ میں
مچا تھا شور دنیا میں بہت شرک و ضلالت کا
وہ اپنی روشنی سے جگمگا دیتا ہے دنیا کو
قمر پر ایک پرتو پڑگیا تھا انکی طلعت کا
تو وہ پیارا خدا کا ہے کہ پیارے تیرے صدقے ہیں
ہوا سب امتوں سے فضل بڑھ کر تیری امت کا
اسی امید پر ہے زندگی عشاقِ حضرت کی
کبھی تو عمر میں ہوگا نظارہ انکی تربت کا
مرا دل ہے مدینے میں مدینہ میرے دل میں ہے
کھچا سینہ میں ہےنقشہ حبیب حق کی تربت کا
کرے گر استغاثہ آپ کے درپر نہ یہ بندہ
تو پھر کس کو سنائے جاکے افسانہ مصیبت کا
تمہارے گیسوئے مشکیں کی کچھ ایسی گھٹا چھائے
برس جائے خدا ہم پہ جھالا ابر رحمت کا
یہ بے کھٹکے گنہگاروں کا داخل خلد میں ہونا
کرشمہ ہے رسول اللہ کی چشم عنایت کا
گنہگارو چلو دوڑو کہ وقت آیا شفاعت کا
وہ کھولا نائب رحمٰن نے دروازہ جنت کا
اشارے سے قمر کے دو کیے سورج کو لوٹایا
زمیں سے آسماں تک شور ہے مولیٰ کی طاقت کا
تعالیٰ اللہ بحکم حق فرشتے چرخ سے آکر
تماشا دیکھتے تھے جنگ میں مولیٰ کی طاقت کا
وہ ہے زورِ ید اللہ کہ ہمسر دونوں عالم میں
نہ کوئی انکی قوت کا نہ کوئی ان کی طاقت کا
رہے گا روز افزوں آپ کا شہرہ قیامت میں
بلاغت کا فصاحت کا شجاعت کا سخاوت کا
غزل اک اور بھی پڑھ اے جمیؔل قادری رضوی
کہ تجھ پر فیض ہےاحمد رضؔا پیر طریقت کا
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberLorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry. Lorem Ipsum has been the industry's standard dummy text ever since the 1500s, when an unknown printer took a galley of type and scrambled it to make a type specimen book. It has survived not only five centuries, but also the leap into electronic typesetting, remaining essentially unchanged. It was popularised in the 1960s with the release of Letraset sheets containing Lorem Ipsum passages, and more recently with desktop publishing software like Aldus PageMaker including versions of Lorem Ipsum.
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberIt is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout. The point of using Lorem Ipsum is that it has a more-or-less normal
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberThere are many variations of passages of Lorem Ipsum available, but the majority have suffered alteration in some form, by injected humour, or randomised words which don't look even slightly believable. If you are going to use a passage of Lorem Ipsum, you need to be sure there isn't anything embarrassing hidden in the middle of text.
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberThe standard chunk of Lorem Ipsum used since the 1500s is reproduced below for those interested. Sections 1.10.32 and 1.10.33 from "de Finibus Bonorum et Malorum" by Cicero are also reproduced in their exact original form, accompanied by English versions from the 1914 translation by H. Rackham.