You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
Book | > Janab-e-Syeda (Radi Allah Anho) Ki Sachi Riwayat جناب سیدہ رضی اللہ عنھا کی سچی روایات |
Description | |
گذشتہ کئی سال سے دیکھا جا رہا ہے کہ اکثر گھروں میں خواتین حصول برکت کیلۓ جناب سیدہ کی کہانی ، دس بیبیوں کی کہانی ، اعجاز جناب سیدہ وغیرہ قسم کی کتابیں پڑھتی ہیں اس کا طریقۂ کار کچھ اس طرح ہے کہ چند خواتین کو کسی خاص دن جمع کیا جاتا ہے اور کسی ایسی جگہ کا انتخاب کیا جاتا ہے کہ جہاں مرد حضرات حتی کہ دو سال کے بچے تک کا گزر نہ ہو ، پھر کچھ شیرینی سامنے رکھ کر مذکورہ کہانیوں میں سے ایک کو بلند آواز سے پڑھا جاتا ہے اور اختتام پر شیرینی پر جناب سیدہ کی فاتحہ دلا کر تقسیم کی جاتی ہے اور اس میں بھی یہ خیال رکھا جاتا ہے کہ یہ شیرینی فقط عورتیں ہی کھائیں کوئی مرد یا بچہ نا کھانے پاۓ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس تمہید کا مقصد اس "پر اسرار محفل" سے متعلق کچھ حقائق پیش کرنا ہے ۔۔۔۔۔۔ اول اس طرح کی کہانیوں میں من گھڑت واقعات تحریر ہوتے ہیں کہ جن کا کوئی شرعی ثبوت نہیں اور نہ ہی کسی معتبر کتاب میں اس طرح کے واقعات درج ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دوم یہ خیال کرنا کہ اس محفل میں کسی مرد یا لڑکے کا گزر ہونا گناہ یا ممنوع ہے تو حکم شرعی کے مطابق ویسے ہی نامحرم عورتوں میں مردوں کا اختلاط جائز نہیں اس میں اس کہانی کی کوئی افادیت نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوم اس "پر اسرار محفل" کی شیرینی میں بھی مردوں کا حصہ نہیں تو عرض ہے کہ شیرینی کی بات تو بعد میں ہے اکثر ان کہانیوں کو لکھنے والے بھی مرد حضرات ہیں، اور ایسا بھی نہیں کہ جناب سیدہ فاطمۃ الزہراء طیبہ طاہرہ عابدہ زاہدہ ساجدہ رضی اللہ عنھا اس بات کو نا پسند کریں کہ مردوں کے سامنے آپ کے فضائل و مناقب بیان ہوں کیونکہ احادیث کی کتب کے مصنف بھی تو مرد حضرات ہی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس طرح کی من گھڑت حکایات پر مبنی کتب سے بیزاریت کا اظہار کرتے ہوے کئی اسلامی بہنوں کے اسرار پر "جناب سیدہ رضی اللہ عنھا " کی سچی روایات" کے عنوان سے سیدۂ کائنات فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنھا کی حیات طیبہ کے چیدہ چیدہ واقعات اور بارگاہ رشالت میں آپ کے مقام و مرتبہ سے متعلق چند صحیح روایات پیش کی جارہی ہیں ۔ آخر میں فاطمۃ الزہراء طیبہ طاہرہ رضی اللہ عنھا کے ایصال ثواب اور جملہ حاجات کے حصول کیلیۓ ختم فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنھا ترتیب دیا گیا ہے ۔۔۔۔۔ اس کتاب کا مطالعہ مسلمان بہنوں کے لیے بہت مفید ہے ۔ |
|
Author | Muhammad Mushtaq Qadri Owaisi Mushtaq Qadri Owaisi محمد مشتاق قادری اویسی |
Language | Urduاردو |
Categories | > Preaching Goodness Dawat Tableeqh دعوت و تبلیغ > Ahl-e-Bayt e Athaar اہلبیت اطہار |
Read | |
Download |
Book download has started.
|
Views | 9627 |
Downloads | 1862 |