You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
سُوال:
کافر کو کافر کہنا جائز ہے یا ناجائز ؟
-----------------------------------------
جواب:
کافِر کو کافِر کہنانہ صِرف جائزبلکہ بعض صورتوں میں فرض ہے۔
صَدْرُالشَّرِیْعَہ ،بَدْرُ الطَّريقہ حضرت علامہ مَوْلانامُفتی محمد امجَد علی اَعظمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ لکھتے ہیں:
ایك یہ وَبا بھی پھیلی ہوئی ہے کہتے ہیں کہ ہم تو کافِر کو بھی کافِر نہ کہیں گے کہ ہمیں کیا معلوم کہ اِس کا خاتِمہ کُفْر پر ہو گا۔ يہ بھی غَلَط ہے۔ قُرآ نِ عظیم نے کافِر کو کافِر کہا اور کافِر کہنے کاحکْم دیا۔
(چُنانچِہ ارشاد ہو تا ہے:)
قُلْ یٰۤاَیُّھَا الْکٰفِرُوۡنَ ۙ﴿۱﴾
تَرْجَمَہ کنزالايمان :تم فرماؤ اے کافرو !
(پ 30 الکافرون 1)
اور اگر ايسا ہے تو مسلمان کو بھی مسلمان نہ کہو، تمہيں کيا معلوم کہ اِسلا م پرمرے گا، خاتِمہ کا حال تو خدا (عَزَّوَجَلَّ )جانے۔
آگے چل کر مزید فرماتے ہیں:
بعض جاہِل يہ کہتے ہيں کہ ہم کسی کو کافِر نہيں کہتے عالم لوگ جانيں وہ کافِر کہيں۔ مگر کيا يہ لوگ نہيں جانتے کہ عوام کے تو وُہی عقائِد ہونگے جو قُرآن و حديث وغيرہُما سے عُلَمانے اُنھيں بتائے يا عوام کے لیۓ كوئی شرِيعت جُداگانہ ہے ؟
جب ايسا نہيں تو پھر عالِمِ دين کے بتائے پر کيوں نہيں چلتے!نيز يہ کہ ضَرورِيا تِ (دین)کا انکار کوئی ايسا اَمْر نہيں جو عُلَماہی جانيں۔ عوام جو عُلَما کی صُحْبت سے مُشَرَّف ہوتے رہتے ہيں وہ بھی اُن سے بے خبر نہيں ہوتے ۔پھر ايسے مُعامَلہ ميں پہلُوتَہی اور اِعراض(یعنی منہ پھیرنے)کے کيا معنٰی!
--------------------------------------
(بہارِ شریعت حصّہ 9 ص 173 ،174)
قَطعی کافِر کے کفر میں شک کرنے والا بھی کافِر ہو جاتا ہے
مزیدبہارِ شریعت حصّہ اوّل میں ہے:
مسلمان کو مسلمان، کافِر کو کافِر جاننا ضَرور يا تِ دین سے ہے . ....قَطْعی کافِر کے کُفر میں شک بھی آدَمی کو کافِر بنا دیتا ہے....... اِس زمانہ میں بعض لوگ يہ کہتے ہیں کہ میاں!جتنی دیر اسے کافِر کہو گے اُتنی دیراللہ اللہ کرو یہ ثواب کی بات ہے۔
اس کا جواب یہ ہے کہ ہم کب کہتے ہیں کہ کافِر کافِر کا وظیفہ کر لو!مقصود یہ ہے کہ اسے کافِر جانو اور پوچھا جائے تو قطعاً(یعنی یقینی طور پر) کافِرکہو، نہ یہ کہ اپنی صُلْحِ کُل سے اس کے کُفْر پر پردہ ڈالو۔
-----------------------------------------
(ماخوذازبہارِ شریعت حصّہ 1 ص 98)
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberLorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry. Lorem Ipsum has been the industry's standard dummy text ever since the 1500s, when an unknown printer took a galley of type and scrambled it to make a type specimen book. It has survived not only five centuries, but also the leap into electronic typesetting, remaining essentially unchanged. It was popularised in the 1960s with the release of Letraset sheets containing Lorem Ipsum passages, and more recently with desktop publishing software like Aldus PageMaker including versions of Lorem Ipsum.
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberIt is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout. The point of using Lorem Ipsum is that it has a more-or-less normal
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberThere are many variations of passages of Lorem Ipsum available, but the majority have suffered alteration in some form, by injected humour, or randomised words which don't look even slightly believable. If you are going to use a passage of Lorem Ipsum, you need to be sure there isn't anything embarrassing hidden in the middle of text.
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberThe standard chunk of Lorem Ipsum used since the 1500s is reproduced below for those interested. Sections 1.10.32 and 1.10.33 from "de Finibus Bonorum et Malorum" by Cicero are also reproduced in their exact original form, accompanied by English versions from the 1914 translation by H. Rackham.