یہ نبی مسلمانوں کا ان کی جان سے زیادہ مالک ہے (ف۱۴) اور اس کی بیبیاں ان کی مائیں ہیں (ف۱۵) اور رشتہ والے اللّٰہ کی کتاب میں ایک دوسرے سے زیادہ قریب ہیں (ف۱۶) بہ نسبت اور مسلمانوں اور مہاجروں کے (ف۱۷) مگر یہ کہ تم اپنے دوستوں پر کوئی احسان کرو (ف۱۸) یہ کتاب میں لکھا ہے (ف۱۹)
سورۃ الاحزاب، آیۃ نمبر ۶
Hadith / حدیث پاک
روایت ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرما�
روایت ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم نے کہ جو شخص صبح یا شام مسجد کو جائے جب کبھی صبح یا شام جائے گا اللہ (عزوجل )اس کیلئے جنت کی مہمانی کا سامان بنائے گا ۔
(مشکوۃ المصابیح،کتاب الصلاۃ،باب المساجد ،الفصل الاول، الحدیث۶۹۸، ج۱، ص۱۴۸)