You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
Book | > Ghayabana Janaza Jayez Nahi غائبانہ نماز جنازہ جائز نہیں |
Description | |
جب حالات کی رو میں بہتے ہوے بازاروں اور چوکوں میں ہر طرف اندھا دھند غائبانہ نماز جنازہ کو رواج دیا جانے لگا تو ادارہ صراط مستمیم پاکستان نے اظہار حق کے لیے 8 مارچ 2008ء کو حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے دربار شریف کے وسیع و عریض ہال میں ایک تاریخی غائبانہ جنازہ سیمینار منعقد کیا جس میں مولانا ڈاکٹر اشرف آصف جلالی صاحب دامت برکاتھم العالیہ نے احقاق حق کی خاطر دلائل و براھین سے بھر پور مقالہ پیش کیا۔ اس علمی اجتماع اور تحقیقی مقالہ کے دور تک اثرات مرتب ہوۓ اس پر جو لوگ غائبانہ نماز جنازہ کو اپنے خود ساختہ مسلک کی کمپین قرار دے چکے تھے ان کی حوصلہ شکنی ہوئی۔ چنانچہ انہوں نے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی صاحب کے دلائل کو رد کرنے کی کوشش کی اور ایک محاذ کھول دیا اور ہفت روزہ غزوہ "مجلہ الدعوۃ " اور ہفت روزہ اہلحدیث وغیرہ میں ہرزہ سرائی کی گئی غیر مقلدین اور انکے حاشیہ برداروں کی طرف سے جو بھی لکھا گیا اس کے لفظ لفظ کا جواب بڑے سنجیدہ طریقہ سے دیا گیا۔ اس سلسلہ میں قبلہ ڈاکٹر صاحب کے شاگردان رشید اور نامور مدرسین حضرت مولانا عابد جلالی اور حضرت مولانا محمد اعظم اشرفی نے غیر مقلدین کو دندان شکن جواب دیے۔ قبلہ ڈاکٹر صاحب نے بھی مزید تین مقالہ جات رقم کیے۔ ملک کے طول و عرض سے مفتیان کرام ، شیوخ الحدیث ، فقہا اور مفکرین نے اس موضوع پر ڈاکٹر صاحب کی تائید میں لکھا۔اس تمام علمی ذخیرہ کو اب چھ (6) ابواب کی شکل میں پیش کیا جارہا ہے۔ |
|
Author | Ashraf Asif Jalali Dr / Scholor مناظر اسلام ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی |
Language | Urduاردو |
Categories | > Preaching Goodness Dawat Tableeqh دعوت و تبلیغ > Radd-e-Bad Mazhab رد بدمذہب > > Aitrazat Ke Jawabat اعتراضات کے جوابات |
Download |
Book download has started.
Re-Generate the book again if required.
|
Views | 10417 |
Downloads | 1039 |