You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
Book | > Sahih Muslim Shareef - Jild 003 صحیح مسلم شریف (جلد 3)۔ |
Description | |
تیسری صدی کے جن محدثین اور علماء راسخین نے علم حدیث کی تنقیح اور توضیح کے لیے متعدد فنون ایجاد کیے اور اس علم کی توسیع اور اشاعت میں گراں قدر خدمات انجام دیں ان میں امام مسلم بن حجاج القشیری رحمۃ اللہ علیہ کا نام نمایاں طور پر سامنے آتا ہے ۔امام مسلم فن حدیث کے اکابر ائمہ میں شمار کیے جاتے ہیں۔امام مسلم فن حدیث میں عظیم صلاحیتوں کے مالک تھے، حدیث صحیح اور سقیم کی پہچان میں وہ اپنے زمانہ کے اکثر محدثین پر فوقیت رکھتے تھے........ زیر ںظر مجموعہ حدیث بنام "صحیح مسلم شریف" امام مسلم بن حجاج القشیری رحمۃ اللہ علیہ کی تصنیف ہے۔صحیح مسلم شریف کتب صحاح ستہ میں صحیح بخاری شریف کے بعد شمار کی جاتی ہے ۔امام مسلم بن حجاج رحمۃ اللہ علیہ نے اس کی احادیث کو انتہائی محنت اور کاوش سے ترتیب دیا ہے ۔حسن ترتیب اور تدوین کی عمدگی کے لحاظ سے یہ صحیح بخاری شریف پر بھی فوقیت رکھتی ہے اور زمانۂ تصنیف سے لے کر آج تک اس کو قبولیت عامہ کا شرف حاصل رہا ہے........... امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی صحیح کی تالیف کا سبب خود بیان فرمایا ہے وہ لکھتے ہیں کہ مجھ سے میرے بعض تلامذہ نے درخواست کی کہ میں احادیث صحیحہ کا ایک ایسا مجموعہ تیار کروں جس میں بلا تکرار احادیث کو جمع کیا جاۓ۔ چنانچہ ان کی درخواست پر میں نے اپنی صحیح کی تالیف کی۔ امام سلم رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی جامع صحیح میں احادیث وارد کرنے کی یہ شرط مقرر کی ہے کہ حدیث کو نقل کرنے والے تمام راوی مسلم، عارل ، ثقہ، متصل، غیر شاذ، اور غیر معلل ہوں۔ ثقہ کا میعار امام مسلم کے نزدیک یہ ہے کہ وہ راوی طبقہ اولی اور ثانیہ سے ہوں ۔امام مسلم نے اپنی صحیح میں حدیث وارد کرنے کی ایک یہ شرط بھی عائد کی ہے کہ اس حدیث پر اجماع ہو چکا ہو |
|
Author | Imam Muslim Bin Al Hajjad Al Qasheiri Muslim Bin Al Hajjad Al Qasheiri امام مسلم بن الحجاد القشیری |
Translator | Mufti Ghulam Rasool Saeedi |
Language | Urduاردو |
Categories | > Ahadees of Prophet Muhammad احادیثِ نبوی > Kutub-e-Ahadees کتب احادیث > Shuruhaat-e-Ahadees شروحاتِ حدیث |
Download |
Book download has started.
Re-Generate the book again if required.
|
Views | 14828 |
Downloads | 2462 |