تو ہم نے ان پر ایک آندھی بھیجی سخت گرج کی(ف۳۸) ان کی شامت کے دنوں میں کہ ہم انہیں رسوائی کا عذاب چکھائیں دنیا کی زندگی میں اور بیشک آخرت کے عذاب میں سب سے بڑی رسوائی ہے اور ان کی مدد نہ ہوگی
سورۃ حٰمٓ، آیۃ نمبر ۱۶
Hadith / حدیث پاک
حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرع
حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرعزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :'تنگدستی کفر کے قریب پہنچا دیتی ہے اور حسد تقدیر پر غلبہ پانے کے قریب کردیتا ہے۔
(کنزالعمال ، کتاب الزکاۃ ، قسم الاقوال، باب فی فضل الفقر۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۱۶۶۷۸،ج۶،ص۲۱۰)