حضرتِ سیِّدُنا عبد اللہ بن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحروبَر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ غیب نشان ہے: ''قیامت کے دن جہنم کو لایا جائے گا،اس کی ستر ہزار لگامیں ہوں گی، ہر لگام کے ساتھ ستر ہزارفرشتے ہوں گے جو اس کو کھینچ رہے ہوں گے ۔
(صحیح مسلم،کتاب الجنۃ، باب جھنم اعا ذنا اللہ منھا، الحدیث۲۸۴۲، ص۱۱۷۱)