بیشک جنہوں نے کفر کیا ان کو ندا کی جائے گی (ف۲۰) کہ ضرور تم سے اللّٰہ کی بیزاری اس سے بہت زیادہ ہے جیسے تم آج اپنی جان سے بیزار ہو جبکہ تم (ف۲۱) ایمان کی طرف بلائے جاتے تو تم کفر کرتے
حضورِ نبئ پاک ، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''قرآنِ کریم کوپڑھتے اورسنتے رہواُس ذات کی قسم! جس کے قبضۂ قدرت ميں ميری جان ہے، يہ وطن سے دور اونٹوں سے بھی تیز لوگوں کے سينوں سے نکل جاتا ہے۔